ڈیرہ‘ عوامی شکایات پر وزیر اعلیٰ کا ایکشن‘ متعدد افسران عہدوں سے فارغ

ڈیرہ غازیخان )خبر نگار،خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے دورہ ڈیرہ غازیخان کے دوران عوامی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈی جی خان حافظ احمد طارق، ایکسین ہائی وے ڈی جی خان گلفام اقبال ،ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان ڈاکٹر اطہر فاروق اور سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈی جی خان یاسر خان کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ عمران شمس اور تحصیلدار ڈی جی خان آفتاب اقبال کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ۔ وزیر اعلی نے کہاکہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ نہ کرنے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔انہوںنے کہاکہ بہت نرمی کرکے دیکھ لی، اب افسروں کو افسر شاہی چھوڑ کر عوامی خدمت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ جہاں کوتاہی یا غفلت نظر آئی بغیر وقت ضائع کئے ایکشن ہو گا۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شہروں کے وزٹ اور عوام کے فیڈ بیک سے زمینی حقائق کا علم ہوتا ہے۔  پنجاب میں جو افسر ڈلیور کرے گا،  عہدے پر رہے گا۔ سرکاری فرائض میں کوتاہی برداشت نہیںہو گی اور افسروں کو عوامی توقعات پر پورا اترنا ہو گا۔عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران قبلہ درست کرلیں۔

ای پیپر دی نیشن