ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار) نصیر آباد کے پولیس تھانہ نوتال کی چیک پوسٹ لانڈھی کے قریب گنداواہ پر 60 بلوچستان پولیس کانسٹیبلری 40 پولیس سپاہیوں کے حصار کے باوجود مسلح ڈاکووں کی مسافروں ویگنوں پر فائرنگ مسافروں کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی درجنوں قیمتی موبائل چھین کرفرار ہوگئے۔ ٹرانسپورٹروں کا واقعہ کے خلاف احتجاج گنداواہ روڈ دو گھنٹوں تک بلاک کر رکھی تھی شدید گرمی میں مسافر گرمی سے نڈھال ہوگئے ڈکیتی کی خبر سنتے ہی ڈی آئی جی نصیر آباد کیپٹن ر پرویزاحمد چانڈیو نے فوری طور ایڈیشنل ایس پی عبدالمجید دشتی موقع پر پہنچ گئے ۔ٹرانسپورٹروں سے کامیاب مذاکرات کیئے ڈاکووں کی گرفتاری کی یقین دہانی گنداواہ روڈ پر پولیس پیڑولنگ بڑھانے کی یقین دہانی پر بلاک گنداواہ عام ٹریفک کیلیے کھول دی گئی تاہم آخری اطلاع آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی نوتال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔