لاڑکانہ/سکھر(بیورورپورٹ) لاڑکانہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی بورڈ کے زیر نگرانی نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں گزشتہ روز نویں جماعت کے بائیولاجی کا پرچہ لیا گیا جہاں اکثر امتحانی مراکز میں سوالیہ پیپر امیدواروں کے ہاتھوں میں آتے ہی واٹس ایپ کے ذریعے آئوٹ ہوگیا جبکہ امتحانی مراکز میں امیدوار بلا خوف و خطر گائیڈوں اور موبائیل فونز کے ذریعے نقل کرنے میں مصروف دکھائی دیئے، دوسری جانب تعلیمی بورڈ کی جانب سے تشکیل کردہ وجیلنس ٹیموں نے لاڑکانہ ڈویزن کے پانچوں اضلاع سمیت دادو ضلع کی تحصیل کے این شاہ اور میہڑ میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کرکے 137 امیدواروں کو نقل جبکہ 25 متبادل امیدواروں کو پکڑ کر امتحانی مراکز سے باہر کردیاعلاوہ ازیں سکھرسے بیورورپورٹرکے مطابق سکھر کے تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں اور اس سلسلے میں سکھر،خیرپوراورگھوٹکی اضلاع کے 186امتحانی مراکز میں 88038 امیدواروں سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات لیے جارہے۔ہیں ، امتحانی مراکزمیں طلباء سے بائیلاجی اور دیگر مضامین کے پیپرز لیے۔گئے سکھر بورڈ کی چھاپہ مار ٹیموں کی جانب سے امتحانی مراکز میں نقل کو روکنے کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے پنوعاقل ،گھوٹکی ،سکھر ودیگر شہروں میں امتحانی مراکز۔پر چھاپے مارکر 29 سے زائد طلباء کو نقل کرتے ہوئے پکڑلیا سیکریٹری بورڈ رفیق پلھ کے مطابق چھاپوں کے مختلف امتحانی مراکز سے9 ایسے افراد کو بھی پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا گیا جو اصل امیدواروں کی جگہ پر امتحان دے رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ نقل کی روک تھام کے لیے تعلیمی بورڈ کی جانب سے مزید سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔