سکھر:عمارت سے متعلق کیس کی  سماعت10اگست تک ملتوی

سکھر(نامہ نگار) احتساب عدالتوں کی عمارت کے معاملے سے متعلق ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پٹیشن پر سندھ ہائی کورٹ سکھر کی ڈبل بینچ میں سماعت ہوئی ، وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ احتساب عدالتوں کے لیے ہاکی گراؤنڈ  ہاسٹل میں عدالتیں قائم کرنے کا حکم دیا جائے،  کیونکہ تین نئی احتساب عدالتیں قائم کردی گئی ہیں جو ایک احتساب عدالت پہلے سے کام کر رہی ہے وہ بھی کرائے کے بنگلے میں ہے، چاروں عدالتیں ایک جگہ ہونا وکلاء  اور عوام کے لیے ضروری ہیں جس پر جسٹس محمد سلیم نے کہا  وزارت قانون کو سوچنا چاہیے کہ عدالتیں قائم کرنے کے ساتھ عمارات کا بھی بندوبست ہوآپ اپنی پٹیشن میں چیف سیکرٹری سندھ آبپاشی کے افسران کو فریق بنائیں بعد ازاںعدالت نے سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن