میرپورماتھیلو،بااثرافردکے ظلم کاشکارشخص نے خودپرپیٹرول چھڑک کرآگ لگالی

Jul 09, 2021

میرپور ماتھیلو ( نمائندہ ) پولیس زیادتیوں اور بااثر افراد کے مظالم کے خلاف جروار کے قریب ایک شخص نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، نوجوان کا جسم چالیس فیصد جل گیا، نوجوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بوک اکاؤنٹ پر لائیو وڈیو کی وڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی گھوٹکی کا نوٹس ،اے ایس پی میرپور ماتھیلو انکوائری آفیسر مقرر ، تفصیلات کے مطابق جروار کے قریب واقع گاؤں صاحب خان لونڈ کے ایک نوجوان نادر  علی لونڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بوک پر بتایا کہ جروار پولیس نے اس کے بھائی کو بلاجواز گرفتار کیا ہے جبکہ اس کے متعلق بااثر وڈیرے کے کمدار کو کئی مرتبہ فون کیا ہے مگر وہ اٹینڈ نہیں کر رہاہے پولیس نے میرے بھائی کو بلاجواز گرفتار کیا ہے جس پر میں احتجاجاً اپنے آپ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا رہا ہوں جس پر نوجوان نے خود کو اگ لگادی جس سے اس کا چالیس فیصد جسم جھلس گیا ہے ،اس طرح کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی میرپور ماتھیلو جہانداد اکرم خان کو انکوائری افیسر مقرر کیا ہے تاکہ اس واقعے میں پولیس کا کردار واضح ہو اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔

مزیدخبریں