ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئر اکرام الحق نے جنوبی پنجاب میں متوقع بارشوں کے پیش نظر ہدایات جاری کردی ہیں۔ میپکو ریجن کے تمام سرکل مانیٹرز، 9آپریشن سرکلوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو کہاگیاہے کہ مون سون سیزن میں پانی کی نکاسی کے لئے میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں ڈرینج پمپنگ اسٹیشنوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور پمپنگ اسٹیشنوں کو متبادل ذرائع سے بھی بجلی فراہم کی جائے۔ ریجن میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے رابطہ میں رہاجائے میپکو ہیڈ کوارٹر میں چیف انجینئرز کی سربراہی میں بارشوں کے دوران بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کے لئے سیفٹی کنٹرول روم قائم کیاجارہاہے۔