ملتان(خصوصی رپورٹر)ڈگری اور اسناد پر پلاسٹک کوٹنگ یا لیمینشن کرانے والوں کے لئے بری خبراب پلاسٹک کوٹنگ یا لیمینیشن کرائی گئی سند ، ڈپلومہ یا ڈگری تصدیق نہیں ہو سکے گی۔ لیمینیشن کرائی گئی دستاویزات کی اب ہائر ایجوکیشن کمیشن تصدیق نہیں کرے گا کیونکہ ان پر تصدیق مہر یا سیل کا لگنا ممکن نہیں اسی طرح جو بھی سند ڈپلوما یا ڈگری ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تصدیق کے لئے پیش کی جائے اسے پھٹا پرانا یا خستہ حال نہیں ہونا چاہیے۔