ملتان (سپیشل رپورٹر)اہلحدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے صد رمولانا اکرم شہزاد اور جنرل سیکرٹری طلحہ ثنااللہ نے کہاہے کہ بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مزید مشکلا ت کا شکار ہو گئے پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کا ظالمانہ اقدام اور عوام دشمنی ہے حکومت اضافہ فوری طور پر واپس لے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے یوتھ فورس جنوبی پنجاب کی کا بینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے قار ی ہدایت اللہ رحمانی،وقاص سعید، رانا فاروق عدیل نے کہاکہ حکمرانوں کا عوام دشمن بجٹ میٹھازہر ہے جسکے اثرات ظاہر ہونے شروع ہو گئے۔ ایل پی جی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضا فہ کردیا گیا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو خوار کر رکھا ہے۔ اس موقع پر سیف اللہ سندھو، عمار سعیدی وہ دیگر شریک تھے۔
بجٹ میٹھا زہر ٗ اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے: اہلحدیث یوتھ فورس
Jul 09, 2021