کبیروالا(نامہ نگار) مضبوط معیشت کے حکومتی دعوے جھوٹ کاپلندہ ،اشیاء خوردو نو ش عام آد می کی دسترس سے باہر ہوچکیں، نااہل حکومت مہنگائی کی ذمہ داری سابق حکومتوں پر ڈال کر فرار نہیں ہونے دیں گے،بجٹ کے منفی اثرات عوام پر گرنا شروع ہوچکے ہیں،ان خیالا ت کااظہارپیپلز پارٹی کے صو بائی رہنماء ، ٹکٹ ہولڈر پنجاب اسمبلی ملک ناہید عبا س جٹ دھرالہ نے دھرالہ ہائو س میں ملک نویدعبا س دھر ا لہ ، مہرر مضا ن چندا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ قرضوں میں ڈوبی پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل کے حل کی بجائے سابق حکومتوں پر ذمہ داری ڈال کر فرار ہو ناچاہتی ہے مگر عوام نالائق حکمرانوں کے چہرے پہچان چکے ہیں اورانہیں کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔