ملتان (سپیشل رپورٹر)آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن میں ذاتی خاندانی سیاسی مفادات کی خاطر حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے الزامات اور بیانات نے اخلاقیات مساوات اور نام نہاد جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے یہ بات مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد اشرف قریشی نے کہی انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کیلئے سیاسی جماعتوں نے جو زبان اور رویہ اختیار کیا وہ نا قابل برداشت ہے۔