سپورٹس کمپلیکس میںکھلاڑیوں کیلئے سہولیات کا اضافہ کیا جائیگا: عدنان ارشد اولکھ

ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس کمپلیکس میں سکوائش کورٹ، باسکٹ بال کورٹ، کرکٹ پویلین اور دیگر سہولیات کا اضافہ کیا جائے گا  ڈویژنل سپورٹس آفسیر عطاء  الرحمن نے منصوبوں پر بریفنگ دی، اجلاس میں ڈیرہ غازی خان میں کھلاڑیوں کے ہاسٹل اور سوئمنگ پول کے قیام، جمنیزیم ہال کے لکڑی کے فرش کی جگہ پی وی فرش لگانے اور چھت کو بہتر بنانے اور ڈویژن میں نئے گراؤنڈز بنانے کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈویڑنل سپورٹس آفیسر عطاء  الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یوساؤتھ محمد کلیم، اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی جی خان محمد متین شریک تھے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے ہدایت کی ڈی جی خان ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن