وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مسترد شدہ عناصر کے بہروپ قوم دیکھ چکی ہے ،پی ڈی ایم کے مردہ جسم میں جان ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چند ماہ کیلئے بننے والے اپوزیشن کا اتحاد ملکی تاریخ کا ناکام ترین اور نالائق ترین اتحاد ثابت ہوا، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا، حکومت گرانے کیلئے بننے والا اپوزیشن اتحاد اپنے ہی بوجھ سے خود گر گیا ، پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتیں حکومت گرانے کا دعوی کرتی رہیں لیکن حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے جبکہ پی ڈی ایم والے آپس میں ہی دست و گریبان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مردہ جسم میں جان ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی، مسترد شدہ عناصر کے بہروپ قوم دیکھ چکی ہے، عوام اس ٹولے کے ڈرامے کو بخوبی جانتے ہیں،یہ غیر فطری اتحاد عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتا، قوم کو وزیر اعظم عمران خان کی جرات مند اور غیر متزلزل قیادت پر پورا اعتماد ہے۔
مسترد شدہ عناصر کے بہروپ قوم دیکھ چکی ہے،عثمان بزدار
Jul 09, 2021 | 12:11