وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری چمچوں سمیت عمران خان فوبیا میں مبتلا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی بیروزگاروں کے اعصاب پر سوار ہیں، پنجاب اور دیگر صوبوں میں (ن) لیگ کی نیا ڈبونے کے بعد جعلی راج کماری (ن) لیگ آزاد کشمیر کے درپے ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری چمچوں کڑچھوں سمیت عمران خان فوبیا میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہاکہ 30 سال اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے کشمیر کے لیے کچھ نہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ انتہائی جارحانہ اور موثر انداز میں لڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ حکمت عملی سے آزادی کی تحریک میں نئی جان آئی، بھگوڑے ظل سبحانی کو کشمیریوں کا مسیحا کہنا کشمیریوں کے ساتھ زیادتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سفیر کشمیر کے طور پر سامنے آئے اور دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ انتہائی جارحانہ اور موثر انداز میں لڑا۔ وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ حکمت عملی سے آزادی کی تحریک میں نئی جان آئی۔ بھگوڑے ظل سبحانی کو کشمیریوں کا مسیحا کہنا کشمیریوں سے زیادتی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 9, 2021