مغربی افریقی ملک گیمبیا میں طوفان کے باعث 10افراد ہلاک 1500سے زائد بے گھر ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ثنا ڈہابا نے بتایا کہ گیمبیا میں گزشتہ روز طوفانی ہواﺅں سے 10افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اس ضمن میں گیمبیا کے صدرایڈاما بیرو نے نقصان کا اندازہ لگانے بارے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ابھی تک مکمل طور پر نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا لیکن طوفان نے ملک بھر میں بجلی اور پانی کے نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ واضح رہے کہ گیمبیا 20ملین پر مشتمل ایک غریب مسلم اکثریتی ملک ہے۔