آزاد کشمیر انتخابات میں بھارتی وزیراعظم کی بھیتجی مریم نواز اور پرچی چیئرمین بلاول بھٹو الیکشن مہم چلا رہے ہیں ، فرخ حبیب

 وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بھیتجی مریم نواز اور پرچی چیئرمین بلاول بھٹو الیکشن مہم چلا رہے ہیں ،بھتیجی کو چاہیے کہ وہ اپنے چچا مودی کو کہے کہ کشمیر میں ظلم بند کرے ،نوازشریف نے نریندر مودی کو اپنے گھر بلا کر کشمیر کا سودا کیا تھا،ابو بچاو¿ مہم کے روح رواں کشمیری عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ، کشمیری عوام اس پارٹی کو منتخب کریں گے جو امریکہ کی آنکھ میں آنکھ ڈال سکتی ہے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے ملک کی معیشتٹھیک کر دی ہے، ملک اب ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے ۔جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم پورے زور و شور سے جاری ہے، ابو بچاو مہم کے روح رواں بچے چھوٹی چھوٹی جلسیاں کرتے نظر آتے ہیں، جن کو کشمیر یاد نہیں تھا وہ کشمیر کے نام پر الزامات لگا رہے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ ان کے الزامات سے تحریک آزادی کشمیر کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حقیقی سفیر ہونے کا حق ادا کیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ، یہ اس وزیر اعظم کے خلاف بات کرتے ہیں جو اس وقت کشمیر کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، ایک پرچی چیئرمین بلاول بھی کشمیر میں گھوم رہے ہیں، کل کو پتا چلے گا کشمیر میں بھی جعلی اکاونٹس کھولے جا رہے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر جیسے لوگ کشمیر جا کر کہتے ہیں کہ ہم اپنے گھر آئے ہیں، کشمیری جانتے ہیں یہ بہروپیے ہیں، ان کو گلگت میں بری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، یہ جس علاقے میں جاتے ہیں وہاں کا بھیس بدل لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں کہ ہمیں تمام کیسز سے این آر او دے دیں، آج ہم نے اس ملک کی اکانومی ٹھیک کر دی ہے، پاکستان میں ہر چیز کی گروتھ ہو رہی ہے، شریف خاندان کی کرپشن کی گروتھ رکی ہوئی ہے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کلبھوشن کے نام پر نواز شریف ایسے خاموش تھے جیسے بھارت نے ان پرکوئی احسان کیا ہوا ہے، کشمیر کی عوام اس پارٹی کو منتخب کرے گی جو امریکہ کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کر سکتی ہے، کشمیر کا سودا کرنے والا کوئی پاکستان میں پیدا ہی نہیں ہوا، کشمیر کا سودا جس نے کیا تھا وہ نواز شریف تھا ،انہوں نے کہا کہ مودی نواز شریف کے گھر آیا تھا ، مریم نواز مودی کی بھتیجی بنی ہوئیں ہیں، مریم اپنے چچا مودی کو کہیں نہ کہ کیوں کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن