دھریالہ جالپ(نامہ نگار) بنیادی مرکزصحت دھریالہ جالپ کے انچارج ڈاکٹر عبدالمالک خان نے صحافیوں کوبتایا محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے ہسپتال میں کرونا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جسکے تحت سٹاف نے ایک ہی دن میں798 افراد کو ویکسین لگائی ہے جو کہ تحصیل پنڈدادنخان میں کسی بھی سنٹر میں ریکارڈ تعداد ہے،دھریالہ جالپ میں ویکسین کی دستیابی اور عملہ کی خصوصی توجہ پرلوگوں نے حکومت پنجاب،سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور انچارج بنیادی مرکز صحت دھریالہ جالپ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
بنیادی مرکزصحت دھریالہ جالپ کروناویکسین لگانے میں پیش پیش ہے،ڈاکٹر عبدالمالک
Jul 09, 2021