پشاور(بیورورپورٹ)محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا فارن لینگویج سنٹر پشاور میں کھول دیا جس کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے جمعہ کے روز گلبہار پشاور میں کیامذکورہ سنٹر خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام پشاور میں طلبہ و طالبات سمیت نوجوانوں کو لینگویجز سکھانے کی خدمات سرانجام دے گا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی لینگویج سنٹر ہے پہلے مرحلے میں انگریزی، ترکی، چینی، جرمن اور جاپانی زبانیں سکھائیں جائیں گے انہوں نے کہا کہ دیگر چار ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں بھی فارن لینگویج سکھانے کا عمل شروع کریں گے نوجوانوں کو فارن لینگویجز سکھانے کی خدمات انتہائی قلیل قیمت پر فراہم کریں گے۔قبل ازیں منیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن زاہد حسین سدوزئی نے صوبائی وزیر کو انسٹیوٹ کے مختلف سیکشنز کے بارے میں بریفنگ دی اور دیگر امور سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر کامران بنگش نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو بین الاقوامی مارکیٹ کیلئے ہم آہنگ بنانے کیلئے فارن لینگویج سنٹر کام کرے گا جبکہ اسی مرکز میں بہت جلد بچیوں اور بچوں کو ہنر سکھانے کا عمل بھی جلد شروع کریں گے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن میں فارن لینگویج مراکز بنا رہے ہیںطلبا و طالبات فارن لینگویج مرکز سے فائدہ اٹھائیںوزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ترقی پسند سوچ کا ذکر کرتے ہوئے صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان کی انتھک محنت کی بدولت ہر محکمے میں آئے روز نئے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیںصوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل اثاثہ عوام ہیں اور ان پر سرمایہ کاری کرنا ہماری ترجیح ہے۔
چار ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں بھی لینگویج سکھانے کا عمل شروع کریں گے، نوجوانوں کو فارن لینگویجز سکھانے کی خدمات انتہائی قلیل قیمت پر فراہم کریں گے
Jul 09, 2022