لاہور(سپورٹس ڈیسک )سٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سٹیو سمتھ اور لبوشین کی سنچریوں کی بدولت میچ میں پوزیشن مستحکم کرلی۔گال میں شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گری، اوپنر ڈیوڈ وارنر 5 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔عثمان خواجہ اور لابوشین نے 55 رنز کا اضافہ کیا، عثمان خواجہ 37 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سٹیو سمتھ اور لابوشین نے تیسری وکٹ پر 134 رنز جوڑے۔مارنس لابوشین 104 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ٹریوس ہیڈز 12 رنز بنا کر سمتھ کا ساتھ چھوڑ گئے، کیمرون گرین بھی 4 رنز ہی بنا سکے، سمتھ نے ٹیسٹ کیریئر کے 8 ہزار رنز مکمل کیے اور اپنی 28ویں سنچری سکور کی۔دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے 5 وکٹوں پر 298 رنز بنائے تھے، سمتھ 109 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ایلکس کیری 16 رنز پر کھیل رہے ہیں۔سری لنکا کے پراباتھ جیاسوریہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔