لاہور ( نیوز رپورٹر) پاکستان عوامی فلاحی پارٹی کے چیئرمین شیراز الطاف نے کہا ہے کہ بجلی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے بعد سوئی گیس کی قیمتوں میں تین سو فیصد تک اضافہ کا حکومتی فیصلہ مرے کو ماریں شاہ مدار کے مترادف ہے۔ ستم رسیدہ عوام کی ننگی پیٹھوں پر مہنگائی کے تازیانے برسا کر بھلا حکومت کیسے انکی خیرخواہی کی دعویدار ہو سکتی ہے ۔ یہ امر روز روشن کی مانند عیاں ہوچکا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل آج کا موجودہ حکومت الائنس ہو یا پھر پاکستان تحریک انصاف اور اسکی حمایتی اپوزیشن جماعتیں ان میں سے کوئی بھی پاکستان کی سوختہ بال عوام کے ساتھ مخلص نہیں۔