حضرت فاطمہؓ کی زندگی مسلم کیلئے مشعل راہ ہے:شیخ انوارالحق 

Jul 09, 2022


لاہور(نیوزرپورٹر)سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ خاتون جنت حضرت فاطمہؓ  کی زندگی عالم اسلام کی تمام مسلمان خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم کو اپنی بیٹی سے بڑا پیار تھا جب آپ تشریف لاتیں تو سرکار دو عالم آپ کے احترام میں کھڑے ہو جاتے تھے۔ آپ فرماتے سیدہ فاطمہ میرے دل کا ٹکڑا ہے جس نے اسے اذیت دی اس نے مجھ کو اذیت دی۔  مسلمان خواتین حضرت فاطمہ کی پاک سیرت کو اپنا لیں تو ان کی دنیا و آخرت دونوں سنور سکتے ہیں۔

مزیدخبریں