لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا عارف مشتاق نے گزشتہ روز کہا ہے کہ پاکستان آزاد اور مختار ملک ہے لیکن امریکی ایجنٹوں نے اس کی آزادی و خود مختاری آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی ہے۔ چیئرمین عمران خان آئی ایم ایف کے غلاموں کے خلاف ڈٹ گئے ہیں اور ملک کی آزادی و خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں۔ قوم 17جولائی کو ان کی قیادت میں امریکی ایجنٹوں اور آئی ایم ایف کے غلاموں کو مسترد کر کے اپنی آزادی اور خود مختاری کا اعلان کریں گے۔
عمران خان ملکی آزادی،خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے: رانا عارف مشتاق
Jul 09, 2022