عقیدہ درست کرنا ضروری ،عقیدہ درست نہ کیا اور قبر میں چلے گئے تو خسر الدنیا و الآخرہ بن جائینگے:مولانا تطہیر حسین 

Jul 09, 2022

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)حجۃ الاسلام مولانا تطہیر حسین زیدی نے کہاہے کہ حضرت ابراہیم ؑ نے ذات پروردگار کو 3 امتحانات دئیے۔ ان میں سے ایک عقیدہ کا امتحان تھا۔ عقیدہ درست کرنا بہت ضروری ہے اگر دنیا میں عقیدہ درست نہ کیا اور قبر میں چلے گئے تو خسر الدنیا و الآخرہ بن جائیں گے۔ جامع مسجد علی جامعتہ المنتظر میں گزشتہ روزخطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمرہ اور حج کے دوران منیٰ میں قربانی دی جاتی ہے۔ اس کے سوا جتنی بھی جس ملک میں بھی قربانی کی جاتی ہے وہ مستحب عمل ہے کہ جس پر بہت زیادہ ثواب ملتا ہے۔

مزیدخبریں