افغان حکام نے  عید الضحی کے  موقع پر 935قیدیوں کو رہا کر دیا

کابل(اے پی پی)افغان حکام نے  عید الضحی کے موقع پر 935قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر افغانستان کے سپریم لیڈر  ہیبت اللہ اخونزادہ  اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عید الضحی پر 935قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے 34صوبوں  کی جیلوں سے معمولی جرائم  کے مرتکب قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ افغانستان میں عید الضحی 9سے 11جولائی تک منائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...