اسلام آباد(نا مہ نگار) واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی تفصیلات جاری کر دی ہیں،جس کے مطابق 8جولائی کودریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرپا نی کی آمد 293100 کیوسک اور اخرج 160000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمدپانی کی آمد 64800کیوسک اور اخراج 64800کیوسک، دریائے جہلم میںمنگلاکے مقام پرپانی کی آمد 35200کیوسک اور اخراج 15000کیوسک، دریائے چناب میںمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 64300کیوسک اور اخراج 38300کیوسک ہے،بیراجوں میں جناح پرآمد183700کیوسک اور اخراج 176200کیوسک،چشمہ پر آمد 230800کیوسک اوراخراج 205000کیوسک، تونسہ پرآمد 177600کیوسک اور اخراج 157100کیوسک، پنجندپرآمد 9800کیوسک، اور اخراج نہیں ہے گدوپرآمد 96800کیوسک اور اخراج 71700کیوسک، سکھر پرآمد 58200کیوسک اور اخراج 24600کیوسک کوٹری پرآمد22300 کیوسک اور اخراج 400کیوسک ہے،اسی طرح سے تربیلامیںریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1459.08 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.434ملین ایکڑ فٹ ہے، منگلامیںریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1117.35فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.674ملین ایکڑ فٹ ہے، چشمہ میںریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.40فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.087ملین ایکڑ فٹ ہے،تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے۔
واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی تفصیلات جاری کر دی
Jul 09, 2022