ملتان(خصوصی رپورٹر) 11 ہزار اساتذہ اور 3 ہزار اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی مستقلی کے معاملہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ اور اسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی مستقلی کے لیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی۔ اساتذہ و افسران کی مستقلی کے لیے پہلی بار پالیسی تبدیل کی گئی۔چار سالوں سے اساتذہ وافسران مستقلی کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ جنوبی پنجاب کے3600 اساتذہ کو بغیر پی پی ایس سی کے امتحان کے مستقل کیا جائے گا۔
11 ہزار اساتذہ اور 3 ہزار اے ای اوز کی مستقلی کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال
Jul 09, 2022