رحیم یارخان :لمپی سکن وائرس بے قابو،سینکڑوں مویشی ہلاک

Jul 09, 2022

رحیم یارخان،احسان پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت) لمپی سکن وائرس کا شکار جانوروں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث مویشیوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے شہری ویکسینیٹڈ جانوروں کی تلاش میں خوار ہو رہی ہے،لیکن محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے تا حال قربانی کی جانوروں کی مفت ویکسین کے حوالے سے اقدامات نہیں کیے گئے  ،وائرس کے باعث بڑے قربانی کے جانوروں کی منڈی میں خریدار نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ رہی سہی کسر بارشوں نے پوری کر دی ہے، چھوٹے جانوروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے برا حال ہے،محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ویکسی نیشن کا عمل تاحال شروع نہ ہوسکا دوسری طرف لمپی سکن بیماری کے باعث ہلاک ہونے والے جانور وں کی آلائشیں سڑکوں اور کھلے میدانوں میں پھینکی جا رہی ہے جس کے تعفن سے شہریوں کا سانس لینا محال ہو چکا ہے،انہوں نے ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان اور محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ سے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں