عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر گوگی راج قائم کیا تھا،شازیہ مری 

Jul 09, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر گوگی راج قائم کیا تھا۔ ان کا بہانک چہرہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں بے نقاب ہو چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ مخالفین کو چور چور کہنے والا خود مالی اور اخلاقی بددیانتی کا منبہ نکلا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ مولا علی نے فرمایا تھا کہ طاقت اور دولت انسان کی اصلیت بے نقاب کرتی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کے تمام روپ مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے درست کہا تھا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔آصف علی زرداری نے عمران خان کو اقتدار سے نکال کر دوسری بار پاکستان کو بچایا ہے۔ عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دیتے تو ملک کا دیوالیہ نکل جاتا۔ عمران خان نے ملک کا وہ حشر کیا جس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کو ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں