لاہور(خصوصی نامہ نگار)13جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کے زیراہتمام بھارتی ترجمان کے توہین آمیزگستاخانہ بیان کیخلاف گزشتہ روزملک بھرمیں منائے گئے۔ یوم حْرمتِ رسول پرملک بھرمیں احتجاج اورمظاہرے کیے گئے جبکہ تمام مکاتب فکرکے علماء وخطباء نے ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں بھارتی گستاخانہ بیان پرشدیداحتجاج کیااورعوام الناس سے مذمتی قراردادیں پاس کرائیں اوربھارتی اشیاء ومصنوعات کامکمل سوشل بائیکاٹ کرنے کی تلقین کی علماء ِ کرام نے کہاکہ اگرہم نے ناموس رسالت کی حفاظت نہ کی توکل قیامت کوآقا کی شفاعت نصیب نہ ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ 57مسلم ممالک بھارت کاسفارتی واقتصادی بائیکاٹ کریں اورمسلمان بھارتی اشیاء کاسوشل بائیکاٹ کریں جومحبت رسول کاحقیقی تقاضاہے۔نیزتحفظ ختم نبوت الائنس میں شامل دینی جماعتوں کے کارکنوں نے مختلف چھوٹے وبڑے شہروں کی مساجدکے باہرتحفظ ناموس رسالت مظاہرے کیے اورجلوس وریلیاں نکالیں جن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمدممتازاعوان،سیدولی اللہ شاہ بخاری،شعیب الرحمن قاسمی،مولانامحمدنعیم بادشاہ سلفی،مفتی غلام حسین نعیمی، کاظم رضا نقوی، مولاناحنیف حقانی،مولانامنسوب رحیمی،حافظ یعقوب شاہ ودیگرنے کہاکہ بھارت میں توہین رسالت نہ صرف عالمی دہشتگردی ہے۔
مسلم ممالک بھارت کاسفارتی واقتصادی بائیکاٹ کریں:علماء کرام
Jul 09, 2022