الخدمت فاؤنڈیشن، قربانی فی سبیل اللہ مہم، تمام انتظامات مکمل کر لیے،محمد عبدالشکور


 لاہور(بزنس رپورٹر) ایثار وقربانی کا جذبہ ہی سنت ابراہیمی ہے۔عیدالاضحی حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کی بے مثال قربانی کی یاد تازہ کرتی ہے۔اسی سنت کی پیروی کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن سالہا سال سے ملک گیر قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محمدعبدالشکورنے عید الضحیٰ کے موقع اپنے پیغام میں کیا۔انھوںنے مزیدکہاکہ ہر سال کی طرح  اس سال بھی پاکستان سمیت مظلوم روہنگیا،شامی،فلسطینی اورافغان  بہن بھائیوں کیلئے ہزاروں جانور قربان کیے جائیں گے۔ روایتی طریقہ کار کیساتھ ساتھ جدید سلاٹر ہاؤسز میں قربانی کی جائے گی۔جہاں سے گوشت کو حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظررکھتے ہوئے پیک کرکے دور دراز پسماندہ علاقوں تک چلر ٹرکوں کے ذریعے پہنچایاجائے گا۔قربانی کی بکنگ اورخریداری سے لیکر ذبیحہ کی تاریخ و مقام اور ڈونر رپورٹنگ تک کا تمام ریکارڈ جدید سافٹ ویئر کے ذریعے مرتب کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ 


انھوں نے بتایا کہ گزشتہ سال الخدمت قربانی فی سبیل اللہ مہم کے تحت 3951بڑے اور1855چھوٹے جانورقربان کئے گئے، جس سے مجموعی طور پر 2لاکھ 12 ہزارسے زائد مستحق خاندان مستفید ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن