فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان ٹیکسٹائل ورکرز فیڈریشن اور پنجاب ٹریڈ یونینز فیڈریشن کے صدر حاجی عبدالجبار چوہدری‘ سیکرٹری جنرل اسامہ طارق ‘ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سجاد حسین گردیزی اور پنجاب ٹریڈیونینز فیڈریشن کے مصروف خاں، سینئر وائس چیئرمین اور رانا سرور ندیم منج، وائس پریذیڈنٹ و دیگر نمائندگان کے زیر قیادت ایک مشترکہ اجلاس بختیار لیبر ہال عبداللہ پور فیصل آباد میں منعقد ہوا ۔ جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان کا صنعتی مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کم ازکم 25ہزار روپے کانوٹیفکیشن ہو جانا نہایت ہی خوش آئندبات ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی بوڑھے مزدوروں کی بھی سن لیں ۔ گزشتہ برس میں بھی انکی پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی کے دور میں ایک بوڑھے خاندان 8500روپے پنشن میں گزر اوقات توبڑی دور کی بات ہے،ان کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہو چکا ہے ۔
صنعتی مزدوروں کیلئے کم ازکم 25ہزار تنخواہ نوٹیفکیشن خوش آئند، عبدالجبار چوہدری
Jul 09, 2022