لاہور (کامرس رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا ہے کہ موبائل فونز پر لگائے گئے ٹیکسز پر حکومت کو نظر ثانی کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز ہال روڈ کے سینئر تاجر ر ہنما بابر محمود کی دعوت پر تجارتی مرکز کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ملاقات میں صدر مال روڈ و فوکل پرسن تاجران، سہیل محمود بٹ و دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پرموبائلز کے کاروبار کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بابر محمود نے کہا کہ عید کے بعد موبائل فونز ایسوسی ایشن کے ملک گیر عہدیداروں کا اجلاس ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت سے اچھی توقعات ہیں۔ نعیم میر نے کہا کہ موبائل فونز بے پناہ مہنگے ہوچکے،حکومت ان پر عائد ٹیکسز پر نظر ثانی کرے۔