اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک نے معروف شاعرہ اور افسانہ نگار سیمیں درانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا۔ چیئرمین اکادمی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سیمیں درانی سماج کے استحصالی رویوں، جنس کی نفسیات اور عورت کی وجودی قوت کو موضوع بنانے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ان کی شمار موجودہ دور کے اہم افسانہ نگار وں میں ہوتا ہے۔ ان کی افسانوی مجموعوں میں "ادھورا لمس"، "پیمبر"
، "چندہ" اور"چھام چھاب"شامل ہیں۔ ان کے افسانوی مجموعوں میں سب سے اہم تصنیف "آنول نال"ہے ۔ ڈاکٹر یوسف خشک نے کہاکہ سیمیں درانی کے افسانوی مجوعے اردو ادب کے لیے گراں قدر سرمایہ ہیں۔ ان کی وفات سے ارد و ادب ایک اہم لکھنے والی سے محروم ہوگیا ہے۔