موچھ(نامہ نگار )سپریم کورٹ نے اساتذہ کو ان سروس ایم اے،یم ایڈ کرنے پر تین تین انکریمینٹس کی بندش کے نوٹیفیکشن 2001 کو معطل کرنے کا فیصلہ دیا جو خوش آئند ہے ۔ محکمہ تعلیم نے ابھی تک صرف 2001 تک کے باقی رہ جانے والے حقداران کو تو تین،تین انکریمینٹس ادا کر دیںلیکن 2002 تا 2018 تک کے ان سروس ایم اے،ایم ایڈ کرنے والے مفلوک الحال اساتذہ کو ابھی تک اضطراب میں رکھا ہوا ہے جو کہ قرین انصاف نہیں،سپریم کورٹ کے واضح فیصلہ کا فائدہ 2001 کے بعد کے تمام حقدار اساتذہ کو تین تین انکریمینٹس کا فائدہ دیا جائے۔اسی طرح عدالتی فیصلوں کے مطابق پنجاب کے ایجوکیٹرز کو پے پروٹیکشن اور تاریخ تقرری سے مستقلی اور آل پاکستان اساتذہ کو تعطیلات کا کنوینس الاونس دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ماہرین تعلیم احسان اللہ خان،رحمت اللہ خان،سید ظل قدوس،ہدایت اللہ خان،ملک رفیع اللہ ودیگر نے مشترکہ بیان میں کیا ۔