شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) انجمن تاجران پرانا اڈالاریاں روڈ کے چیئرمین محمد قذافی بھٹی کی قیادت میں ریلی مریم نواز کے جلسہ میں شریک ہوئی۔ اس موقع پر میاںجاوید لطیف اورمسلم لیگ (ن) کے حق نعرے بازی بھی کی گئی قذافی بھٹی نے کہاکہ ملکی سلامتی ،عوامی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کو مضبوط اور مربوط بنائے ۔