بھکر(نامہ نگار)عید کی خوشیوں میں غریب لوگوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے مستحق افراد ہماری توجہ کے اصل حقدار ہیں ان خیالات کا اظہار تجارتی وسماجی شخصیات طاہر سیال اور یاسر سیال نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے بتایا کہ حقیقی عیدیہ ہے کہ اپنی خوشیوں میں معاشرے میں موجود بے سہارا،نادار،مفلس افراد کو عید کی خوشیاں میں شامل کرنا حقیقی عید ہے۔عید الاضحی اللہ تعالیٰ کااپنے بندوں کیلئے انعام ہے مستحق بے سہارا افرا دہماری توجہ کے اصل حقدار ہیں عید کی خوشیوں میں غریب لوگوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے صاحب ثروت مخیر حضرات کو چاہیے کہ دل کھول پر اللہ و اس کے رسولؐ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اپنے اردگرد موجود بے سہارا افراد کا سہارا بنیں عید کے پرمسرت موقع پر ان کیساتھ صلہ رحمی کرکے ان کے احساس محرومی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں خدمت خلق ہی انسانیت کی معراج ہے۔