بجلی قیمت میںاضافے سے عام آدمی متاثر ہو گا:سخاوت علی

Jul 09, 2022

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)حکومت کی عوام پر بمباری جاری پٹرول قیمتوں میں اضافہ کے بعد بجلی قیمت میںبھی اضافہ عام آدمی شدید متاثر ہو گا حکومت اپنے اخراجات کم کرکے عوام کو سہولیات دینے کی کوشش کرئے سماجی شخصیات ممبر امن کمیٹی چوہدری سخاوت علی ڈگرانثار احمد مغل سابقہ کونسلر سلیم مغل المعروف آری والے سمیت شہریوں کی گفتگو ان کا کہناتھا وزیراعظم وزیراعلی وزراء سمیت سیاسی نمائندگان پچاس پچاس گاڑیوں کے پروٹوکول میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دیں مہنگائی کے طوفان میں بجلی کے فی یونٹ میں آٹھ روپے کے قریب اضافہ باعث تشویش ہے عام آدمی تو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اس صورت حال میں بجلی قیمت میں اضافہ سے مزید بوجھ بڑھے گا اور مہنگائی میں اضافہ ہو گا  موجودہ حکومت جو مہنگائی کے طوفان کو کم کرنے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئی مگر انھوں نے وعدہ وفا نہیں کیا بلکہ عام آدمی اور زیادہ متاثر ہوا اور گھریلو زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی لاقانونیت کی انتہاء ہو چکی کسی ادارہ کی سمت درست نہیں موجودہ حکومت سے التماس ہے عوام کو ریلیف دینے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ 

مزیدخبریں