باشعور عوام نااہل حکمرانوں کی باتوں میں آنیوالے نہیں:حافظ مدثر مصطفی 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء حافظ مدثر مصطفی نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دھائیوں سے عوام کا خون چوسنے اور قومی خزانے کو نقب لگانے والے قوم کو اپنے پراپیگنڈا سے گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے باشعور عوام ان کی باتوں میں آنیوالے نہیں، اپنے ایک بیان میںحافظ مدثر مصطفی نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان نے پاکستان کو بے دردی سے لوٹا ہے نواز لیگ اور پی پی پی کے ادوار اقتدار میں لئے گئے بے تحاشہ قرضے ملکی مسائل میں اضافے اور معاشی بدحالی کا سبب بنے پی ٹی آئی کی حکومت نے عمران خان کی قیادت میں انتھک جدوجہد کے تحت ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...