شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے رہنما و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کے نزدیک منفی سیاست نہیں ریاست مقدم ہے ریاست کے قومی مفادات کو بلڈوز کرنیوالے کردار وطن دشمن عناصر سے بدتر ہیں عوام نے قومی چوروں کا بیانیہ مسترد کردیا ہے ، حکمرانوں نے ملک وقوم کومقروض اورقومی معیشت کومفلوج کردیااربوں روپوں کے منصوبوں کی تعمیر کیلئے اسمبلیوں میں بحث تک نہیں کی جاتی، پاکستان ون مین شو ،شوبازی اورشعبدہ بازی کامتحمل نہیں ہوسکتا حکمرانوں کاہردوسرامنصوبہ متنازعہ اور مہنگا ہے ۔