شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ بلے کے پلے کچھ نہیں، ضمنی الیکشن میں شیر دھاڑے گا 17 جولائی کوپنجاب کے 20 حلقوں میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے نامزدامیدواروں کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے باشعورعوام خدمت کی سیاست کوووٹ اورووٹ کوعزت دیں گے اورہماری قیادت اپنے انتخابی وعدے وفاکریگی ، اپنے ایک بیان میں پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب نے عام آدمی سمیت محروم طبقات کے زخموں پرمرہم رکھ دیا ہے جو ملک مسائل کی آگ میں جھلس رہا ہواس کی منتخب قیادت ہاتھ پرہاتھ دھرکرنہیں بیٹھ سکتی(ن)لیگ کی اتحادی حکومت کے اقتدار میں آنے سے ملک بحرانوں کی دلدل سے باہر نکل آیاہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان جس جعلی مقبولیت کا ڈھونڈرہ پیٹ رہے ہیں اس کا انہیں ضمنی الیکشن کے نتائج سے باخوبی علم ہو جائیگا۔