منحرف ارکان حلقوں میں بے بس‘ ووٹروں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں: پرویزالٰہی

Jul 09, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے  کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق مل کر ضمنی الیکشن کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ انشاء اللہ 20 کی 20 سیٹیں جیتیں گے۔ اب وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ (ن) لیگ سے واپس لے لیں گے۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز سپریم کورٹ میں دیئے گئے حلف سے مکر گئے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ تقرروتبادلے اور ترقیاتی کاموں کی مد میں جاری کئے جانے والے فنڈز کا بھی نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق (ن) لیگ کے امیدواروں کے دفاتر کے باہر یوٹیلٹی سٹور کے ٹرک ووٹروں میں سامان تقسیم کر رہے ہیں جو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا گراف بہت بلند ہے۔ منحرف ارکان اپنے حلقوں میں بے بس اور لاچار نظر آتے ہیں۔ ان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں۔

مزیدخبریں