طلبا تحقیقاتی کاموں کو اپنا مشن بنائیں‘ سنگھار ملک

سکھر/روہڑی(نامہ نگاران)   سٹی پبلک ہائیر سیکنڈری سکول روہڑی میں سالانہ تقسیم  انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنگھار ملک نے کہا کہ نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں نوجوانوں اور بچوں کو تعلیم پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہے اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔ تعلیم شعور کو وسیع کرنے میں اہم ذریعہ ہوتی ہے۔بد قسمتی سے  نقل   اور رٹہ  کے باعث تعلیم کو طالبعلم بوجھ سمجھتے ہیں جبکہ تعلیم کا حصول تو انسانوں کے ذہن کو وسیع کرتا ہے۔ اپنے ذہنوں کو تحقیقاتی اور تخلیقی کاموں کی طرف لگائیں معاشرتی برائیوں سے دور رہنے کے لیے   سوشل میڈیا کا استعمال بالکل محدود کریں  اور  جسمانی طور پر خود کو فعال رکھیں۔  تقریب سے اسکول کے ایم ڈی شرف منگی نے کہا کہ گزشتہ پچیس سال سے اسکول علاقے کے بچوں کو اعلی تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ہر سال کال تعلیمی بورڈز میں سکول کے طالب علم نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں جبکہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اسکول کے طلبا اور طالبات انتہائی فعال انداز میں شرکت کر تے ہیں۔
 ہمارا مقصد تعلیم کا فروغ ہے اور تعلیم کو تجارت بنانا نہیں۔ بعد ازاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز اور سرٹفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اون عباس منگی، ہرنسپل میڈم شازیہ میمن بھی موجود تھیں۔ تقریب میں ایشل منگی نے مہمان خصوصی کو گلدستہ اور شرف دین منگنی نے سندھی ثقافتی اجرک اور شیلڈ بھی پیش کی                                                                                             ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...