نقشے پاس کرانے کیلئے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے نوٹس جاری کردیئے

Jul 09, 2022


سکھر (بیورورپورٹ)  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر ریجن نے بلڈرز کے نقشہ جات پاس کرانے کیلئے تمام بلڈرز اور الاٹیز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتہ مہلت دی ہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر ریجن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سکھرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر ریجن نے فیصلہ کیا ہے کے  جن بلڈروں نے الاٹیز کی اپروئل نقشے پاس نہیں کرائے ہیں ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر تمام بلڈرز اور مالکان فوری طور پر سیل این او سی ( SALE NOC) فوری طور پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے حاصل کر لیں اور ان کیلئیالگ شوکاز نوٹسز جاری کیئے جا رہے ہیںاوروہ اسکیمیں جنہوں نے ابھی تک سیل این او سی نہیں لی ہے وہ بھی فوری طور پر سیل این او سی حاصل کر لیںبصورت دیگر محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

مزیدخبریں