سکھر (بیورورپورٹ) بارش کے باعث جہاں سکھر شہر کی سڑکوں پر کچہڑ و پانی جمع ہے وہی سکھر ریلوئے اسٹیشن کا احاطہ اور (بکنگ آفیس) سمیت ریلوئے کالونیوں میں بھی برساتی پانی جمع ہونے کی وجہ سے چھوٹے تالاب بنے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ریلوئے ملازمین سمیت مسافر حضرات اور بکنگ کیلئے آنے والے شہریوں کو تکلیف کا سامنا ہے لیکن افسوس برسات کو گذرے ہوئی کئی گھنٹوں کے باوجود اور شکایات پر بھی محکمہ ریلوئے سکھر ڈویژن کی انتظامیہ سمیت بلدیہ اعلی سکھر کے افسران جاگ نہیں سکے ہیں۔ شہری و سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر ریلوئے،ڈی ایس ریلوئے سمیت سکھر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر ریلوئے اسٹیشن کے باہر اور اطراف میں جمع برساتی پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادی پر اقدام کرکے شہریوں و ورہائشی افراد کو درپیش شکلات سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
سکھر میں بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں
Jul 09, 2022