مہنگائی کے باعث سنت ابراہمی کی ادائیگی مشکل 

سکھر (بیورورپورٹ) عیدالاضحی کے دن قریب آتے ہی جہاں مویشیوں کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے وہی جانوروں کو خوبصورت دکھانے کیلئے ان کی سجاوٹی اشیاء  کی خرید میں بھی اضافہ ہو رہا ہے شہر کے مختلف مقامات پر جانوروں کو سجانے کیلئے سجاوٹ کی دکانوں پر گہما گہمی بڑھ گئی ہے اور جانوروں کو بڑی خوبصورتی کیساتھ سجانے کیلئے سجاوٹ کے سامان کی دکانوں پر بچوں اور بڑوں کا رش نظر آرہا ہے اور بچوں نے  اپنے جانوروں کیلئے مختلف اقسام کے سجاوٹ کی خریداری کی جبکہ دکانداروں نے بھی سجاوٹ کے سامان کی خریداری میں تیزی کے بعد سامان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ دوسری جانب عید الاضحی کے موقع پر لوٹ مار کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ لٹیرے ناکامی پر قتل کرنے سے گریز نہیں کرتے ۔علاوہ ازیں  عید الضحی میں ایک دن باقی ہے سکھر انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی سہولیات کیلئے مویشی منڈی قائم ہونے کے باوجود ہ شہر کے مختلف علاقوں سمیت بازاروں میں پولیس اور انتظامی افسران نے مویشی مالکان کیساتھ ملی بھگت کر غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنا شروع کردی ہے جہاں مویشوں کے رش کیساتھ خریداروں کا بھی رش امنڈ آیا ہے اور مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کیلئے بھاؤ تاؤ کیا جارہا ہے سکھر شہر میں قائم غیرقانونی مویشی منڈیوں سمیت سکھر کے بازاروں میں جانوروں کی بلاخو ف و خطر فروخت جاری ہے شہری و سماجی حلقوں میں اس حوالے سے تشویش پائی جا رہی ہے شہری و سماجی حلقوں نے سکھر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے شہر میں قائم مویشی منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کرکے سڑکوں پر مویشی کی خریداری اور فروخت پر پابندی عائد کرکے ٹریفک جام جیسے مسائل سے نجات دلائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن