سابق چیئر مین نیب کیخلاف شفاف تحقیقات کرائی جائے‘ ندیم قریشی


کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان عام آدمی موومنٹ کے مرکزی رہنما ندیم قریشی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال پر خواتین کو حراساں کرنے جیسے گھنانے الزامات کی شفاف تحقیقات کرائی جائے اور الزامات ثابت ہونے پر نشان عبرت بنا یا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی سرکاری اعلی عہدے پر فائز ہو کر  ایسے گھنانے جرم کا ارتکاب نہ کر سکے۔ندیم قریشی نے کہاکہ سرکاری عہدے کا ناجائز استعمال کرنے والوں اور انہیں بلیک میل کرنے والوں کو تحقیقات کے ذریعے قانون کے دائرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی حکمراں سرکاری عہدیدار وں کو بلیک میل کے ذریعے اپنی خواہشات کی تکمیل نہ کراسکے ۔پاکستان عام آدمی موومنٹ جسٹس جاوید اقبال کی جانب سے خواتین کی ہراسگی کی پر زور مذمت کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن