پاکستانی ثقافت نے ساؤتھ ایشین تہذیب کو تقویت بخشی،انڈونیشین کلچرل اتاشی 

Jul 09, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) انڈونیشن اتاشیبرائے اطلاعات اور کلچرل افیئرز  ایری پولوزی کا کہنا ہے کہ زندگی کی مشکلات اور عالمی جنگ کے خوف کا خاتمہ ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ سے ہی ممکن ہے ہمیں ایک دوسرے کی زبانوں کو سیکھ کر قریب آنا ہوگاپاکستانی ثقافت نے جنوبی ایشیا کی تہذیب کو تقویت بخشی لولی ووڈ کی فلموں میں انڈونیشن ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کی خواہش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  مجیب الرحمان خان کی قیادت میں کلچرل لیٹریری انٹرنیشنل فرینڈز فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید قلب محمد ،بینش عابدی ،شہزاد جعفری بھی موجود تھے۔ایری پولوزی نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سیاحت کے فروغ کی کوشش جاری رہے گی دنیا بھر میں قیام امن کے فروغ کے لیے کلف پاکستان کا کام قابل تحسین ہے صدر کلف پاکستان مجیب الرحمان خان نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت روایات کی پاسداری کرتے ہوئے انہیں محفوظ بنانا ہوگا برادر ملک انڈونیشیا کے ساتھ بہترین تعلقات استوار کرتے ہوئے دوستی کا ہاتھ آسیان ممالک کی طرف بڑھانا چاہتے ہیں بینش عابدی نے کہا کہ پاکستان اور اونڈنیشیا ابھرتی ہوئی معیشت ہیں دونوں ممالک کے درمیان جذبہ خیر سگالی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

مزیدخبریں