سری نگر اور ایکسپریس وے پر10میٹر  نصب  وفاقی دارالحکومت میں دھواں  دینے والی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

Jul 09, 2022


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) کیپیٹل پولیس نے ماحولیا تی آلودگی کو کم کرنے کیلئے سری نگر اور ایکسپریس وے ہائی وے پر10 ائیر کوالٹی انڈیکس مئیرمنٹ میٹر نصب کر دئیے وفاقی وزیزداخلہ رانا ثناء اللہ خان کی ہدایات پر وفاقی دارالحکومت میں دھواں دینے والی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے وفاقی پولیس نے نسٹ یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات کے تعاون سے ائیر کوالٹی انڈیکس مئیرمنٹ سسٹم لگایا ہے جس کے تحت سری نگر اور ایکسپریس وے پر10میٹر نصب کر دئیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں