کوٹ ادو(خبرنگار)امیرجماعت اسلامی کوٹ ادوفرقان آصف خان بزدارنے کہا ہے کہ بزرگ مردوخواتین کا قطار میں لگ کے 10 کلو آٹے کا تھیلا وصول کرنا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، سارے دن انتظار کے بعد مزدور کو دس کلو آٹے کا تھیلا ایک شناختی کارڈ پر دیا جانا غریب کے ساتھ مذاق ہے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جہاں عید قربان سر پر ہے وہاں غریب کو اپنے گھر کا آٹا پورے کرنے کے لالے پڑے ہوئے ہیں ایک مزدور آدمی سارا دن لائن میں لگنے کے بعد ایک شناختی کارڈز دیکھا کر صرف 10کلو آٹے کا تھیلا حاصل کر پاتا ہے جبکہ حکمران طبقہ روز بروز اپنی عیاشیاں بڑھاتا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے ساتھ مذاق بند ہونا چاہیے اور حکومت فوری طور پر عوام کو بنیادی ضروریات مہیا کرے۔