ملتان( نمائندہ خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹرواسا قیصر رضا نے ملتان میں حالیہ طوفانی بارش کے بعد سیوریج نارتھ ڈویژن کے علاقے میں کراؤن فیلیئر کے 2 واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر سیوریج لائن کی مرمت کے احکامات جاری کر دیئے ہیں سیوریج نارتھ ڈویڑن کی طرف سے جمعہ کے روز رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ ایم ڈی اے چوک پر (72) انچ قطر کی ٹرنک سیوریج لائن، اور رشید آباد فلائی اوور الائیڈ بنک کے قریب (12) انچ قطر کی بوسیدہ سیوریج لائن کے دو مقامات پر شگاف پڑگئے ہیں اور شہریوں کو آمد روفت میں پریشانی کا سامنا ہے جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے فوری حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ سیوریج نارتھ ڈویڑن محمد ساجد کو ایم ڈی اے چوک اور رشید آباد فلائی اوور کے قریب کراؤن فیلیئر کے ارد گرد فوری طور پر موقع پر حفاظتی اقدامات کرنے اور مرمت کاکام جلد ازجلد شروع کرنے کا حکم دیا ۔