ملتان( سپیشل رپورٹر)ضمنی الیکشن پی پی 217 یونین کونسل نمبر63 طاہرکالونی سے کوریجہ برادری نے پاکستان تحریک ا نصاف کے امیدوار زین قریشی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا مخدومزادہ زین قریشی اور ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے 17 جولائی کو اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔ ضمنی انتخابات میں عمران خان کی اکثریت واضح ہوجائے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یونین کونسل نمبر63 طاہرکالونی میں جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ ایم پی اے جاوید اختر انصاری، ایم پی اے ڈاکٹر اختر ملک بھی جلسے میں موجودتھے۔زین قریشی نے مزید کہاکہ ہمارے مخالفین کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔ ن لیگ کو کچھ نہیں ملا عمران خان پر ذاتی حملے شروع کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے لئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ حلقوں میں غیرقانونی طور پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ22جولائی کوجعلی وزیراعلی حمزہ شہباز فارغ ہوجائے گا۔ انشاء اللہ 17جولائی کو ہم عوام کے ووٹ کی طاقت سے اس امپورٹڈ حکومت سے نجات حاصل کرکے یہ نشست عمران خان کوبطور تحفہ پیش کریں گے۔اس موقع پر صدر کوریجہ برادری جمال کوریجہ، یوتھ صدر عدنان بشیر کوریجہ، ممتاز کوریجہ، بابا رمضان کوریجہ، شبیر کوریجہ، بشیراحمد کوریجہ، سجاد کوریجہ، اللہ دتہ چنٹر،شاہد ممتاز کوریجہ،چوہدری غلام قادر، جاوید لطیف انصاری، حاجی لطیف، رانا سجاد و دیگر موجودتھے۔
ضمنی الیکشن میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ گئیں: زین قریشی
Jul 09, 2022